
سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں آج ضمنی انتخاب ہوگا۔ حلقہ پی پی 52 میں پولنگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور حلقے میں پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 38 پولنگ اسٹیشنز کوحساس قرار دیا گیا ہے۔ پی پی 52 میں ن لیگی امیدوار حنا ارشد، پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔واضح رہے یہ نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پرخالی ہوئی تھی۔