پاکستانتازہ ترین

9 مئی مقدمات: اے ٹی سی کی بشریٰ بی بی سے 7 روز میں تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت

انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی سے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش 7 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بشریٰ بی بی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی کے کیسز سے متعلق سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی جہاں انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست بھی واپس لینے پرخارج کردی۔

اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں عمران خان، شیخ رشید، شبلی فراز، غلام سرور، صداقت عباسی، شیریں مزاری اور اعظم سواتی سمیت 9 مئی کے 500 سے زائد ملزمان پیش ہوئے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی سے جیل میں بدسلوکی کےخلاف درخواست پر سماعت کی جہاں کیس میں بشریٰ بی بی کے وکیل پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے۔

جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر آفس کا اعتراض بدنیتی پر مبنی ہے، وہ اسلام آباد سے نیب کے کیس میں گرفتار ہیں اور اڈیالا جیل اسلام آباد کے قیدیوں کی حد تک اسلام آباد کی جیل ہے، آفس کو تنبیہ ہےکہ آئندہ درخواستوں پرایسےفضول اعتراضات نہ لگائیں۔

بعد ازاں بشریٰ بی بی کی جیل میں بدسلوکی کےخلاف درخواست سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو بھجوادی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button