وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کردیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے افراد کے بلند درجات کیلئے دعا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ کہا کہ سکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے، تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی۔ ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ جنگی جرائم پر اسرائیلی قیادت کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اسرائیل کو ظالمانہ کارروائیوں کی کڑی سزا دینا بھی ضروری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے۔ پاکستان ہر محاذ پر فلسطینی بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔