پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیا۔ قوم کی طرف سے ارشد ندیم کو انعام دے کر ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے مشکلات کے باوجود 40 سال بعد پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کرنے والے ہر بیٹے اور بیٹی کو اللہ تعالی ہمیشہ سربلند رکھے۔
وزیراعلی پنجاب نے ارشد ندیم کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔اس سے قبل سندھ حکومت ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ، گورنر سندھ اور گورنر پنجاب 20،20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوا دیا۔
0 25 1 minute read