14اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کرادی۔
پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے مینار پاکستان، موچی دروازہ اور ناصر باغ میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ 13 اگست کو مینار پاکستان، موچی دروازہ یا ناصرباغ سے کسی ایک مقام پرجلسے کی اجازت دی جائے۔
ڈپٹی کمشنر کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ہم جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے۔
درخواست کے متن میں لکھا گیا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے لہذا جلسے کی اجازت دی جائے۔
لاہور ہائی کورٹ میں ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی خدشات پر تحریک انصاف کو چودہ اگست کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
0 32 1 minute read