تازہ تریندنیا

اسماعیل ہنیہ کو کم فاصلے سے مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا، ایران

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کو کم فاصلے سے مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے تہران میں شہید ہونے والے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ پر قاتلانہ حملے سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حماس رہنماکو کم فاصلے سے مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کے لیے شارٹ رینج پروجیکٹائل استعمال کیا گیا۔بیان کے مطابق پروجیکٹائل میں 7 کلو وزنی وار ہیڈ استعمال کیا گیا۔
یاد رہے کہ ایرانی فوج کی جانب سے سامنیآنے والے اس بیان سے قبل برطانوی اخبار نے دعوی کیا تھا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے لیے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ایرانی ایجنٹوں کی مدد سے بم نصب کروایا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ ایران کا بدلہ شدید ہوگا، مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے ہم بدلہ لیں گے، دہشت گرد صیہونی ریاست کو اس جرم کا فیصلہ کن ردعمل دیا جائیگا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا یہ بھی کہنا ہیکہ اسرائیل کو اس حملے میں امریکا کی مدد شامل تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button