تہران میں شہید ہونے والے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپردِ خاک کردیا گیا ۔
ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو دوحہ کے لوسیل قبرستان میں علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
نماز جمعہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی گئی، جس میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد، امیر قطر کے والد، حماس رہنما خالد مشعل، اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں، حماس ، فلسطینی تنظیموں الفتح اور اسلامی جہادکے نمائندوں اور دنیا بھر سے آئے اہم افراد نے شرکت کی۔حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تصاویر اور فلسطینی پرچم اٹھائے سوگوار افراد کی بڑی تعداد جنازے میں شریک ہوئی۔
نعروں کی گونج میں اسماعیل ہنیہ کی میت امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں لائی گئی۔دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے دوحہ میں اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سیملاقات میں اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلیے دعا فرمائی۔
یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز تہران میں بھی ادا کی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی تھی۔
0 36 1 minute read