دنیا

برطانیہ اور امریکا کے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر مزید فضائی حملے

واشنگٹن:برطانیہ اور امریکا نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر مزید فضائی حملے کئے ہیں۔انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق حوثیوں کے خلاف مربوط حملوں کے دوسرے مرحلے میں برطانوی اور امریکی جنگی طیاروں کی مشترکہ کارروائی میں حوثیوں کے میزائل سٹوریج کے مقامات اور لانچرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایک مشترکہ بیان میں امریکا ، برطانیہ، بحرین، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیدرلینڈز کی حکومتوں نے کہا ہے کہ حملوں کا مقصد حوثیوں کی ان صلاحیتوں کو نقصان پہنچانا اور انہیں کم کرنا ہے جو وہ عالمی تجارت اور بے گناہ میرینز کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ بھی کہا کہ حملوں میں حوثیوں کے زیر اثر یمن کے ان علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جو خطے میں بین الاقوامی تجارتی جہازوں اور امریکی بحریہ کے جہازوں کو نشانہ بنانے میں استعمال ہوتے تھے، جن میں میزائل سسٹم اور لانچرز، فضائی دفاعی نظام، ریڈار اور ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کی تنصیبات جیسے اہداف شامل ہیں۔یہ مشترکہ فضائی حملے پیر کی شام برطانوی وزیراعظم رشی سونک اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے بعد کئے گئے۔ اس بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے حوثیوں کے حملوں کو روکنے اور ناکام بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھنے کا عہد کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button