پاکستانتازہ ترین

گوادر دھرنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں زائرین بارڈر پر پھنس گئے

گوادر میں دھرنے اور ہڑتال کے باعث خواتین اور بچوں سمیت زائرین کی بڑی تعداد پاک ایران بارڈر پر پھنس گئی۔

گوادر اور مستونگ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے کے باعث انتظامیہ نے گوادرکے داخلی اور خارجی راستے بند کر رکھے ہیں، مکران کوسٹل ہائی وے ایم 8 سمیت تمام شاہراہیں بند ہیں۔

کوئٹہ میں بھی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون اور اطراف کی سڑکیں عام آمدورفت کے لیے چوتھے روز بھی سیل ہیں۔

ڈپٹی کمشنرگوادر کا کہنا ہے کہ دھرنے اور احتجاج کے باعث ، گوادرسےحب تک مکران کوسٹل ہائی وے بلاک ہے، احتجاج اور دھرنے کے باعث زائرین کی بڑی تعداد بارڈر پر پھس گئی ہے، بارڈر پر پھنسے زائرین کو کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے اور خواتین اور بچوں کو مشکلات کاسامناہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ زائرین کو کراچی پہنچانےمیں مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ راستےکھلوانےکی کوشش کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button