پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا میں سیاحت میں اضافہ، رواں سال 90 لاکھ سیاح آئے

خیبرپختونخوا میں سیاحت میں اضافہ ہوگیا اور رواں سال صوبے میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ گئی۔

محکمہ سیاحت کا اجلاس ہوا جس میں مشیرخزانہ مزمل اسلم، مشیرسیاحت اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مشیر خزانہ نے بتایاکہ رواں سال 90 لاکھ سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا اور سیاحوں کی آمد پچھلےسال کے مقابلے میں100 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 45 لاکھ سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا تھا۔

مشیرخزانہ کا کہنا تھاکہ سیاحوں میں ڈھائی ہزارغیرملکی بھی شامل ہیں، ہمارا اگلا ہدف غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔

مشیرسیاحت زاہد چن زیب کا کہنا تھاکہ چند شکایات این ایچ اے کی سڑکوں کے بارے میں موصول ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button