سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے واضح کرتا ہوں کوئی بیک ڈورڈیل نہیں ہورہی۔
میڈیا سے گفتگو میں صاحبزادہ حامد رضا کا کہناتھاکہ حکومت نے شیڈول سے ہٹ کر اجلاس بلایا ہے اور ہمیں خدشات ہیں حکومت آئین کی بنیادی روح کے خلاف قانون سازی چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ آئی ہے، کچھ غلط کرےگی توشورشرابہ توہوگا، ہم اپنی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے واضح کرتا ہوں کوئی بیک ڈورڈیل نہیں ہورہی۔
انہوں نے کہا کہ تصدیق کرتاہوں کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں۔
خیال رہے کہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ہم فوج کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کریں گے، ہم نے فوج پر الزامات نہیں بلکہ صرف تنقید کی ہے۔