علاقائی

محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ کے زیر اہتمام ہفتہ فیملی پلاننگ کا انعقاد

کہوٹہ ( تحصیل رپورٹر ) محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ کے زیر اہتمام ہفتہ فیملی پلائنگ بھر پور طریقہ سے منایا جارہا ہے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی ضلع راولپنڈی میڈم شیریں سخن کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ کے زیر اہتمام ہفتہ فیملی پلاننگ بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔اسی سلسلے میں گزشتہ روز ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد ماں اور بچے کی مناسب صحت کے انتظامات کرنا، بروقت صحت کے مسائل حل کرنا اور خاندانی منصوبہ بندی کا حصول آسان بنانا شامل تھا۔ سیمینار میں ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی ،سوشل ویلفیئر آفیسر زکا اللہ، تحصیل آفیسر محکمہ بہبود کہوٹہ باصر علی، انچارچ ایف ایچ سی کہوٹہ ڈاکٹر فوزیہ شریف نے خطاب کیا اور شرکا کو بریفنگ دی۔بعد ازاں ٹی ایچ کیو کہوٹہ سے پنچاڑ چوک تک فیملی پلائنگ واک کی گئی جس کا مقصد عوام میں فیملی پلائنگ کے حوالے شعور اجاگر کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button