پاکستانتازہ ترین

جسٹس (ر) مظہرعالم نے بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضامندی ظاہر کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ مظہرعالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضامندی ظاہر کردی۔
صدر مملکت آصف زرداری دو ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے چکے ہیں جن میں جسٹس (ر) مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس (ر) سردار طارق مسعود شامل ہیں ۔
جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل نے پہلے ایڈہاک جج بننے کے لیے معذرت کرلی تھی جس کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس میں دوبارہ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل سے رائیلینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کے طور پر 4 سابق ججز کے نام تجویز کیے گئے تھے جس کے بعد جسٹس (ر) مشیر عالم،جسٹس (ر) مقبول باقر نے معذرت کرلی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button