اداکارہ و ماڈل متھیرا نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو دیر رات گئے کسی سے بھی ملنے سے منع کرنے کا مشورہ دے دیا۔
ایک انٹرویو کے دوران اینکر نے متھیرا سے سوال کیا کہ کیا آپ کسی پروجیکٹ کیلئے صبح کے 4 بجے ملنے جائیں گی؟ اس پر متھیرا نے دلچسپ جواب دیا۔
متھیرا نے کہا کہ 12 بجے کے بعد میں کسی کے باپ کیلئے بھی نہیں نکلتی، چاہے جتنا بھی بڑا پروجیکٹ ہے انتظار کرسکتی ہوں۔
ماڈل نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے حوالیسے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری کہانی کا نہیں پتا لیکن آپ صبح کے 4 بجے اپنی گرل فرینڈ کے گھر بھی نہیں جا سکتے، وہ بدتمیزی ہوتی ہے۔
متھیرا نے مزید کہا کہ خلیل الرحمان کی شعر و شاعری مجھے پسند ہے اور ان کیلئے برا لگا، ابھی تو لوگ بات کررہے ہیں اصل کہانی کسی کو نہیں پتا، جو ہوا، برا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ آمنہ نے خلیل الرحمان قمرکو فون کرکے بلایا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہے، وہ خاتون کے گھر پہنچے جہاں مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خلیل الرحمان قمر پر تشددکیا، موبائل،گھڑی اور نقدی بھی چھین لی اور اے ٹی ایم کارڈ سے ڈھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کروائے، بعدازاں ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے زیراستعمال گاڑ ی بھی برآمد کر لی گئی ہے اور ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش جاری ہے،گرفتار ملزمان میں ہی ٹریپ کرنے والی خاتون بھی شامل ہے۔
0 52 1 minute read