اہم خبرپاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 24 جولائی کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گرد علی جان ہلاک ہوگیا جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بے گناہ شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button