صحت

کینسر کی ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں

روسی صدر نے کہا کہ پانچ سالوں میں ملک بھر میں کینسر کے علاج کے 500 سے زائد مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں اس کے علاج کے لیے ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔
روسی صدر نے کہا ہے کہ کینسر کے خلاف ویکسین اور قوت مدافعت کو مضبوط کرنے والی ادویات کی تیاری جلد مکمل کر لی جائے گی۔

پیوٹن نے اس بات کا اظہار ماسکو میں منعقدہ فیوچر آف ٹیکنالوجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روسی صدر نے کہا کہ پانچ سال کے دوران ملک بھر میں کینسر کے علاج کے لیے 500 سے زائد طبی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں اس کے علاج کے لیے ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا قومی امکان ہے کہ یہ ویکسین مستقبل قریب میں انفرادی علاج کے طریقہ کار میں بہت مفید ثابت ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button