پاکستانتازہ ترین

پشاور: زہریلی چیز کھانے سے نوبیاہتا دلہن جاں بحق، دلہے کی حالت تشویشناک

پشاور میں زہریلی چیز کھانے سے نو بیاہتا دلہن جاں بحق ہو گئی جبکہ دلہے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے علاقے سربند میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی چیز کھانے سے نئی نویلی دلہن جاں بحق جبکہ دلہا بے ہوش ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دلہے کو علاج کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button