انٹرٹینمنٹتازہ ترین

’دعا کریں اللہ آپکو بھی اس قابل بنائے‘ نعمان اعجاز امبانی فیملی کی شادی کے ناقدین پر برہم

سینئر اداکار نعمان اعجاز نے ایشیا کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کو بھارتی میڈیا پر ایشیا کی امیر ترین شادی کہا جارہا ہے، اس پرتعیش شادی میں پرفارمنس کیلئے جہاں بالی وڈ و ہالی وڈ کی مہنگی ترین شخصیات کا انتخاب کیا گیا وہیں دنیا کے مقبول ترین لوگ بھی اس مہنگی ترین شادی میں بطور مہمان شریک ہوئے۔

اننت رادھیکا کی شادی کی تقریبات ختم ہونے کے باوجود تاحال سوشل میڈیا پر امبانی فیملی کے ملبوسات اور زیورات زیر بحث ہیں، اس بحث میں متعدد صارفین شادی پر پیسے کے بے تحاشا ضیاع پر کڑی تنقید کررہے ہیں جس پر سینئر اداکار نعمان اعجاز نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’ایک چیز مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ آپ کون ہو جو امبانی فیملی کی شادی پر تنقید کرے، خوشی ان کی، شادی ان کی، پیسہ ان کا، انجوائمنٹ ان کی، ہم اتنی دور بیٹھ کر ان کی خوشی اور پیسے پر تنقید کررہے ہیں، آپ کو اتنی تشویش کیوں ہے؟

نعمان اعجاز نے اننت اور رادھیکا کی شادی پر تنقید کرنیوالوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ اگر آپ کو یہ سب نہیں پسند تو نظر انداز کریں ناکہ احتجاج کریں، رائے دینا آپ کا حق ہے لیکن مطمئن رہیں اور دعا کریں اللہ آپ کو بھی اس قابل بنائیں‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button