پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بیٹی و اداکارہ سعدیہ فیصل کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
ڈراموں میں اکثر و بیشتر ظالم ساس کا کردار نبھانے والی اداکارہ صبا فیصل اپنی زندگی کی خوشیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں اور ایسا ہی کچھ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل ہونے پر کیا۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جس میں ان کی عمرے کی ادائیگی کے دوران لی گئی یادگار تصاویر شامل ہیں۔
صبا فیصل نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘زندگی کے پہلے یادگار ترین شب و روز’ جبکہ خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘آج اپنی بیٹی کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کیا اللہ قبول اور منظور فرمائے۔
صبا فیصل نے عمرے کیلئے روانگی کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں اور بیٹی کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’عزت اور ذلّت صرف میرے رب کے ہاتھ میں ہے، اللّٰہ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے، اپنی پیاری بیٹی کے ساتھ مبارک سفر پر جارہی ہوں، عبادت قبول ہو۔‘