تازہ تریندنیا

شدید دباؤ کے بعد جوبائیڈن صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار

رواں سال ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن کے لیے ڈیموکریٹس کے امیدوار اور موجودہ صدر جو بائیڈن ساتھیوں کے دباو اور تنقید کے پیش صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں جو بائیڈن نے کہا کہ وہ بطور امیدوار دستبردار ہو رہا ہوں لیکن جنوری 2025 میں اپنی مدت ختم ہونے تک صدر اور کمانڈر ان چیف کے طور پر کام کرتا رہوں گا اور اس ہفتے قوم سے خطاب کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے اور گوکہ میرا دوبارہ صدر منتخب ہونے کا ارادہ تھا لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ میری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے کہ میں اپنے عہدے سے دستبردار ہو جاں اور اپنی بقیہ مدت کے لیے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر پوری توجہ مرکوز کروں۔
بائیڈن کے دستبردار ہونے کے بعد موجود نائب صدر کمالا ہیرس صدر کے منصب کے لیے مضبوط ترین امیدوار بن گئی ہیں اور اگر وہ صدر منتخب ہو جاتی ہیں تو اس مسند پر براجمان ہونے والی پہلی ملک کی سیاہ فام خاتون ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button