پاکستانتازہ ترین

فضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پرکوئی بات نہیں کی: چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے حوالے سے دعوے کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پرکوئی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سے اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفوں پرکوئی مشاورت ہوئی نہ ایساکوئی فیصلہ ہوا۔ان کا کہناتھاکہ تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے نکلنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔
خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعوی کیا ہے کہ شفاف الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اسمبلیوں سے استعفوں پرآمادہ ہے اور نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button