پاکستانتازہ ترینجرائم

فیصل آباد، الٹرا ساونڈ میں تیسری بیٹی کی نشاندہی پر شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کردیا

فیصل آباد میں الٹرا ساونڈ میں تیسری بیٹی کی پیدائش کا پتہ چلنے پر شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں پیش آیا جہاں شوہر نے تشدد کرکے حاملہ بیوی کو قتل کیا۔
پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم ندیم سجاد دو بیٹیوں کا باپ ہے جس کی بیوی ایمن فاطمہ امید سی تھی، الٹراسانڈ کرنے پر پتہ چلا کہ اس کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش متوقع ہے جس پر مشعل ہو کر اس نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
ایف آئی کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم اور اس کے بہنوئی نے مقتولہ کو ڈنڈوں سے مارا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button