تازہ ترینکھیل

ہریرہ کی شاندار ڈبل سنچری، بنگلادیش اے کیخلاف پاکستان شاہینز کی پوزیشن مضبوط

محمدہریرہ نے 26چوکوں کی مدد سے 218 رنز بنائے، کامران غلام نے بھی سنچری اسکور کی، پاکستان شاہینز نے 467 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی۔محمد ہریرہ کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان شاہینز کی بنگلادش اے کے خلاف پوزیشن مضبوط ہو گئی۔
ڈارون میں جاری چار روزہ میچ کے دوسرے دن پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز 375 رنز 2 کھلاڑی آٹ پر شروع کی۔
محمد ہریرہ جو 161 رنز پر ناٹ آٹ تھے وہ ڈبل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے، انہوں نے 26 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 218 رنز اسکور کیے، ہریرہ نے کامران غلام کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 215 رنز کا اضافہ کیا۔
کامران غلام نے بھی 13 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے، پاکستان شائینز نے تین کھلاڑی آوٹ 467 رنز پر اننگز ڈیکلئیر کردی۔
بنگلہ دیش اے کی اننگز میں پہلی دو وکٹیں صرف 23 رنز پر گرگئیں جس کے بعد شادمان اسلام اور ایچ مولحا نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 153 رنز کا اضافہ کیا، مولحا نے 70 اور شادمان اسلام نے 88 رنز بنائے۔
پاکستان شاہینز کی طرف سے خرم شہزاد محمد علی اور شاہنواز دھانی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button