پاکستانتازہ ترین

ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقےکو نہیں دی جاسکتی: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقےکو نہیں دی جاسکتی۔فوج کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہےکہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی جس دوران انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں کے سوالات کے جواب بھی دیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہمارے ذہنوں میں یہ ڈال دیا جاتا ہےکہ بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں میں پاکستان کیلئے کچھ پنپ رہا ہے، لیکن بلوچستان کے عوام پاکستان اور صوبے کے درمیان تعلق کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا میجر محمد انور کاکڑ شہید ہمارا بہت شاندار آفیسر اور اس دھرتی کا عظیم بیٹا تھا، میجر محمد انور شہید نے پہلے بھی گوادر حملے میں کئی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، پاکستان کو آزاد رکھنے کیلئے ہر روز فوجی آفیسر، جوان اور شہری قربانی دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button