پاکستانتازہ ترینجرائم

ایف آئی اے نے سنگین جرائم میں مطلوب 9ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا

کراچی: ایف آئی اے نے خصوصی آپریشن کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 9ملزمان کومتحدہ عرب امارات سے گرفتارکرلیا
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کو تاریخی کامیابی ملی ہے،جس کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 9ملزمان کو یو اے ای سیگرفتارکیا گیا۔
ملزمان کی گرفتاری انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کینتیجے میں عمل میں لائی گئی،گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے،گرفتارملزمان میں عرفان اصغر، فرحان نزاکت، ثمرعباس، نجیب اللہ، صدام حسین،محمد رفیق،محمد ثاقب،محمد عثمان اورطارق محمود شامل ہیں۔
ملزمان کیخلاف قتل اوراقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمیدرج تھے، ملزم طارق محمود گزشتہ 14 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم محمد رفیق کے خلاف سال 2011 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
ملزم نجیب اللہ سال 2014 جبکہ ملزم صدام حسین سال 2018 میں قتل کر کے بیرون ملک فرارہوگیا تھا، دیگر گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات سال 2020 سے 2023 کے دوران درج کییگئے۔
گرفتار ملزمان میں سیالکوٹ پولیس کو3اور ڈی جی خان پولیس کو 2 ملزمان مطلوب تھے، فیصل آباد، گجرانوالہ،پاکپتن اوربھکر پولیس کو 1،1 ملزم مطلوب تھا۔
ملزمان قتل کر کے بیرون ملک فرارہوگئے تھے،جنہیں یو اے ای کے مختلف علاقوں سیگرفتارکیا گیا،ملزمان کو یو اے ای سے پاکستان منتقل کرنے کے لیے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button