پاکستانتازہ ترینتجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آ رہا ہے۔بروز پیر 15 جولائی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران غیر معمولی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا۔
قبل ازیں بازار حصص میں اسی کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی غیر معمولی تیزی کا رجحان تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 211 پوائنٹس کے اضافے سے 81155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس دوران انڈیکس 80 اور 81 ہزار کی 2 نفسیاتی سطحیں عبور کرگیا تھا۔
محرم الحرام کی دو روز کی تعطیلات کے بعد آج بدھ کے روز بھی 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور انڈیکس 684 پوائنٹس اضافے سے 81527 پر ہے جو اس کی نئی بلند ترین سطح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button