پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے ہمارے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) معظم جتوئی کو اٹھا لیا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن نے معظم جتوئی کے گھر چھاپہ مارا، جبکہ جمشید دستی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی کیساتھ یہ رویہ ہے تو عام شہری کے ساتھ کیا ہوگا، مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلیکے بعد حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم ان کا مقابلہ پارلیمنٹ اور سڑکوں پر کریں گے، ہمیں اتنا دیوار سے نہ لگائیں کہ کوئی اور آپشن نہ رہے۔
0 21 Less than a minute