پاکستانتازہ ترین

سیشن عدالت کا صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آبادکے سیشن جج مرید عباس نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں پولیس نے صنم جاوید کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت صنم جاوید کے وکیل نے درخواست کی کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے ہدایت کی ہےکہ کیس انتظار میں رکھیں جس کے بعد سیشن جج مرید عباس نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈائریکشن دی ہے؟ میں پہلےآفس سے کنفرم کرلوں۔

بعد ازاں سیشن جج نے کہا کہ دورانِ سماعت عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ڈائریکشن آئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائریکشن کے مطابق صنم جاوید کو ہائیکورٹ پیش کیا جائے، یہ عدالت تب تک کوئی بھی فیصلہ نہیں دے سکتی جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ نہیں آتا۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کو کل عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button