پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں: وزیراعلیٰ کے پی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈا پور نےکہا ہے کہ ملک کی مقبول جماعت پر پابندی لگانےکا فیصلہ جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوروں کی حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، مخصوص نشستوں پر فیصلے سے انہیں تکلیف ہو رہی ہے؟

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ موجودہ مینڈیٹ چور سرکار نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، جعلی حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے، اس لیے بوکھلاہٹ میں احمقانہ بیانات دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اعلان کیا ہےکہ سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے، ان تینوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button