پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار

اسلام آباد: صنم جاوید کو رہائی کے بعد ایک بار پھر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ایک بار پھر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے ایکس پراپنی پوسٹ میں صنم جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہم نے بغیر مزاحمت اسے (صنم جاوید کو) پولیس کے حوالے کیا،یہی قانون کا احترام کرنے والوں کا رویہ ہونا چاہیے اور یہی ہم نے کیا۔
تاہم میاں علی اشفاق نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا کہ صنم جاوید کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button