اسلام آباد: فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، کامیاب مذاکرات کے بعد فلور ملزم نے کئی دن سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومتی وزراء کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ایف بی آر کے حکام بھی شریک تھے۔ ملاقات میں مذاکرات ہوئے جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔
وزیر اعظم نے فلور ملز کے ساتھ مذاکرات کا ٹاسک وفاقی وزیر احد چیمہ کو سونپا تھا، ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک بھی شریک ہوئے۔
حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے کئی روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔