تازہ ترینکھیل

ویسٹ انڈیز کو شکست، پاکستان چیمپیئنز ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گئی

ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز  کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپیئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان چیمپیئنز کے  199رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کی ٹیم 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور اسے 20 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپیئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کو جیت کیلئے 199رنز کا ہدف دے دیا۔نارتھمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان چیمپیئنز کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، شرجیل خان، شعیب ملک صفر اور صہیب مقصود ایک رن بناکر آٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کامران اکمل اور یونس خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں اور ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
پاکستان چیمپیئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر198 رنزبنائے۔کپتان یونس خان 65 ، کامران اکمل 46 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عامر یامین 40 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔
ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کے فیڈل ایڈورڈز 3 اور سلیمان بین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button