پاکستانتازہ ترینعلاقائی

کوشش ہوگی محرم میں موبائل سروس یا انٹرنیٹ بند نہ کیا جائے، مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں تمام مجالس کو سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جیو ٹیگ کیا گیا ہے جبکہ کوشش ہوگی محرم میں موبائل سروس یا انٹرنیٹ بند نہ کیا جائے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں پر چینی اور غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اور مون سون کے دوران سیلاب کے امکان کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق سیکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی کے اقدامات کا جائزہ اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے حکومت پنجاب کے پیشگی اقدامات پربریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں مون سون کے دوران سیلاب کے امکان کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ محرم الحرام کی حساسیت کا بخوبی اندازہ ہے، ہر امر کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہمیں محرم سمیت ہر ایونٹ سے پہلے ہی اپنی خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو مجالس کی سیکیورٹی خود چیک کرنے ہدایت کی گئی ہے، تمام مجالس کو سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جیو ٹیگ کیا گیا ہے، کوشش ہوگی محرم میں موبائل سروس یا انٹرنیٹ بند نہ کیا جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑی کے بغیر چینی باشندوں کی نقل و حمل نہیں ہوگی، حکومت پنجاب بلٹ پروف وین اور بسیں منگوا رہی ہے۔
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے باہمی تعاون کا سلسلہ قابل تحسین ہے، حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے جبکہ ہمیں سیلاب سے بچنے کے لیے وسیع المدت پائیدار حفاظتی تدابیر کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی سے متعلق امور پر مشاورت سے فول پروف اقدمات کیے جائیں گے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے کی تاکہ سیکیورٹی پر مامور کم از کم دستیاب نفری سے فرائض سرانجام دیے جاسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button