پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں محرم الحرام کیلئے پولیس کا خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل

اسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کیلئیخصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے محرم الحرام کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان کے حوالے سے بریف کیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں یکم محرم سے 2 ربیع الاول تک 181جلوس اور 965 مجالس ہوں گی، یکم محرم سے 2 ربیع الاول تک اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کے 16ہزار سے زائدافسران تعینات رہیں گے جبکہ سکیورٹی پلان سے قبل تمام مکاتب فکر کے علما، ممبران امن کمیٹی اور دانشوروں سیملاقاتیں بھی کی گئیں۔
سکیورٹی پلان کے مطابق اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کی جائے گی اور محرم کے جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی جبکہ مجالس اور جلوسوں کے دوران چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستے میں آنے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں، اور گلیوں کو خاردار تاریں لگا کربند کیاجائیگا، جلوس کے روٹ کی اسپیشل چیکنگ کی جائیگی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ راستوں کو کلیئر کریگا جبکہ جلوس میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ مجالس اور جلوسوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے ویڈیو ریکارڈنگ کی جائیگی، مقامی و غیر مقامی افراد کو مکمل تلاشی کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت ہوگی، مجالس اور جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کومیٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیا جائے گا اور جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button