پاکستانتازہ ترینعلاقائی

علی گنڈاپور بھڑکیں نہ ماریں، پرویزخٹک کا وزیراعلی کے پی کے بیان پر ردعمل

سابق وزیراعلی کے پی پرویزخٹک نے وزیر اعلی پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ علی امین گنڈا پور بھڑکیں نہ ماریں۔
علی امین گنڈا پور نے دو روز قبل مانسہرہ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا پرویز خٹک کو عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے بلایا جا رہا ہے، پرویز خٹک نے عمران خان کے خلاف گواہی دی تو انہیں صوبے میں نہیں رہنے دیں گے۔
وزیر اعلی کے پی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ میں علی امین گنڈا پور کو اور علی امین مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، نہ ہی میں نے کبھی جھوٹ بولا نہ ہی جھوٹ بولوں گا، کچھ لوگ ہیں جو سچ برداشت نہیں کر سکتے۔
ان کا کہنا تھا علی امین گنڈا پور بھڑکیں نہ ماریں، میرا تعلق بھی خٹک قبیلے سے ہے، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا۔
سابق وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا پہلے بھی نیب کے نوٹس پر پیش ہوا تھا اب بھی نیب کے نوٹس پر عدالت جاوں گا، نوٹس دیکر بلایا جاتا ہے، نہ پہلے اپنی مرضی سے پیش ہوا، نہ اب اپنی مرضی سے جا رہا ہوں۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ کسی کیخلاف نہیں وفاقی کابینہ اجلاس کی کارروائی میں جو ہوا وہ بولوں گا، اس وقت کی پوری کابینہ اجلاس کی کارروائی کی گواہ ہے، علی امین گنڈا پور بھی اس وقت کی کابینہ کا حصہ تھے، وہ بھی عینی شاہد ہیں۔
سابق وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا مجھ پر کسی کا احسان نہیں تو احسان فراموش کیسے ہو سکتا ہوں، 2013 میں اپنی محنت سے کم ممبران پر حکومت بنائی، کسی نے احسان کرکے وزیراعلی نہیں بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button