تازہ ترینکھیل

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہرادیا

5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو ہرادیا۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔
زمبابوے کے 116 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 102 رنز بناسکی اور اسے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی کپتان شبمن گل 31 اور سندر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ 2016 کیبعد کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کے خلاف زمبابوے کی یہ پہلی فتح ہے اور زمبابوے ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلییکوالیفائی کرنے والی20ٹیموں میں شامل نہیں تھی۔دوسری جانب بھارتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن ٹیم کے15رکنی اسکواڈ کاکوئی پلیئر میچ میں شامل نہیں تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر چیمپئن بنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button