پاکستانتازہ ترینعلاقائی

بی آر ٹی اسکینڈل: نیب کی درخواست پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب

احتساب عدالت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے مبینہ اسکینڈل سے متعلق نیب کی درخواست پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت میں بی آر ٹی مبینہ اسکینڈل سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت احتساب عدالت کے جج محمد یونس نے کی۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نہ تحقیقات کا حصہ بن رہا ہے اور نہ ہی میں انکوائری میں شامل ہو رہا ہے، ملزم بیرونی ملک ہے اور ان کے خلاف سرچ وارنٹ بھی جاری کئے گئے ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کو اشتہاری قرار دے کر کارروائی کا آغاز کرے، عدالت ملزم کے خلاف سی آر پی سی قانون کے سیکشن 86 اور 87 کے تحت کاروائی کرے۔بعد ازاں، عدالت نے ملزم کے خلاف سیکشنز 87 اور 86 کے تحت کاروائی کا آغاز کردیا، عدالت نے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایت بھی کردی۔
عدالت نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔اس سے قبل، پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی آپریٹ کرنے والی کمپنی کے اکانٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران نیب کو کمپنی کے بی آر ٹی کے علاوہ دیگر اکانٹس کھولنے کا حکم دیا تھا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ہمارے اکانٹس فریز کیے گئے ہیں جس سے کمپنیز کے دیگر امور متاثر ہورہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button