پاکستانتازہ ترینتجارت

بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 3 روپے 32 پیسے اضافہ

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جولائی کے بلوں میں کی جائیں گی، اضافیکا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 41 پیسیکا اضافہ مانگا تھا۔
دوسری جانب نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 67 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔کے الیکڑک صارفین کے لیے کمی اپریل 2024کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکڑک صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف جولائی 2024 کے بلوں میں ملے گا، ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکڑک کے ماہانہ 300 یونٹس تک گھریلو صارفین پر بھی اطلاق نہیں ہوگا، کے الیکٹرک کے ای وی چارجنگ اسٹیشنز اور زرعی صارفین پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button