سوشل میڈیا نیٹ ورک کی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنی ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز پر عربی کے لفظ شہید سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرے گی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میٹا نے اپنے ہی قائم کردہ پالیسی کے نگران اداے یا کمیٹی کی سفارشات پر عربی کے لفظ سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔
میٹا کے بنائے گئے پالیسی کے ادارے نے مارچ 2024 میں عربی کے لفظ شہید کو ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔
اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ شہید سے متعلق پالیسی تبدیل کردی جائے گی، مستقبل میں فیس بک اور انسٹاگرام پر شہید لفظ کے ساتھ صرف ان پوسٹس کو ہٹایا یا ہذف کیا جائے گا، جن میں تشدد ہوگا۔
عربی کا لفظ شہید نہ صرف مشرق وسطی بلکہ دنیا بھر کے اسلامی ممالک سمیت غیر مسلم اکثریتی ممالک میں بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن میٹا نے اس پر کئی سال سے شیڈو پابندی لگا رکھی تھی۔
فیس بک اور انسٹاگرام پر شہید کے ساتھ کی جانے والی عربی پوسٹس کو محدود کردیا جاتا تھا یا انہیں ہذف کردیا جاتا تھا، جس پر کمپنی کو تنقید کا بھی سامنا تھا۔
0 45 1 minute read