دلچسپ

چھ ٹانگوں والے کتے کو نیا گھر مل گیا

گزشتہ برس دکان کے باہر چھوڑ دی جانے والی چھ ٹانگوں والی کتیا کو نیا گھر مل گیا۔
ڈزنی کے کردار پر نام پانے والی اس کتیا ایریئل کو گزشتہ برس ستمبر میں پیمبروکشائر میں ایک دکان کے باہر پھینک دیا گیا تھا۔ اس وقت ایریئل کی عمر صرف 11 ہفتوں کی تھی اور اس کے تحفظ بخشنے کے لیے مقامی سینٹر گرین ایکر ریسکیو اپنے ساتھ لے گیا۔
چھ ٹانگوں کے علاوہ ایریئل میں ایک اور خاصیت ہے کہ اس کا صرف ایک گردہ ہے۔
ایریئل کو اب اولی برڈ نامی نئے مالک کو دے دیا گیا ہے جو ویسٹ ویلزمیں ایڈیپٹو سرف اسکول چلاتے ہیں۔
40 سالہ نئے مالک کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا خاندان شاید ویلز میں وہ اکلوتے لوگ تھے جنہوں نے ایریئل کی کہانی نہیں سنی تھی۔
ایریئل آمد ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ان کا خاندان اپنے کتے کی موت کے صدمے میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button