پاکستانتازہ ترینتجارت

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق نیپرانیبجلی کیبنیادی ٹیرف میں اوسط5.72روپے اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔ نیپرا اتھارٹی نے بجلی کیٹیرف میں اضافہ کااطلاق یکم جولائی2024 سے کرنیکافیصلہ دیا تھا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 25-2004 کے لیے ہے۔ نیپرا نے بجلی کااوسط بنیادی ٹیرف 29.78سے بڑھا کر35.50روپے فی یونٹ منظورکیا تھا۔
وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا کو بجھوایا جائے گا۔ نیپرا کی توثیق کے بعد وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے۔
کابینہ نے گھریلو صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے فی یونٹ تک کرنیکی تجویز منظور کی، لائف لائن صارفین کے لیے 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ، پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 14 روپے 16 پیسے، نان پروٹیکٹڈ 100 یونٹ کے لیے بنیادی ٹیرف 23 روپے 59 پیسے ، 101 سے 200 یونٹ کے لیے 30 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی منظوری دی۔
201 سے 300 یونٹ والے صارفین کے لیے ٹیرف 34 روپے 80 پیسے فی یونٹ، 301 سے 400 یونٹ کے لیے 34 روپے 25 پیسے ، 401 سے 500 یونٹ کے لیے بنیادی قیمت 39 روپے 15 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔
501 سے 600 یونٹ والے صارفین کے لیے بنیادی قیمت 41 روپے 36 پیسے، 601 سے 700 یونٹ والے کے لیے 43 روپے 92 پیسے، 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والی صارفین کے لیے بنیادی قیمت 48 روپے 84 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی منظوری دی گئی۔
کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت 48 روپے 55 پیسے یونٹ، صنعتی صارفین کے لیے 43 روپے 40 پیسے ، زرعی صارفین کے لیے 44 روپے 5 پیسے، پری پیڈ صارفین کے لیے 54 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button