انٹرٹینمنٹ

ثانیہ سعید نے بچوں اور جانوروں سے بدسلوکی کے خلاف آواز بلند کردی

لاہور: شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے معاشرے میں بچوں اور جانوروں کے خلاف پھیلی بدسلوکی کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جانوروں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ جانوروں پر تشدد میں نہ صرف بڑی عمر کے لوگ ملوث ہیں بلکہ بچے بھی ایسا کرتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ چھوٹے بچوں کو حسن سلوک سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے اور جب وہ جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے تو پھر بچے بھی یہ سیکھ جائیں گے۔ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ جانوروں کے ساتھ گھلنے ملنے سے بچوں میں احساس ذمہ داری پیدا ہوتا ہے اور وہ اپنا خیال رکھنا سیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بچوں کی عزت نہیں کی جاتی اور ان پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button