جرائم

اخبار حق کے سرکولیشن مینجر کی فیملی پر قاتلانہ حملہ’ زوجہ سمیت2 بیٹے شدید زخمی

اسلام آباد:اخبار حق کئے سرکولیشن منیجر کی فیملی پر قاتلانہ حملہ حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق اخبار حق کے سرکولیشن منیجر ملک احمد خان اپنی فیملی کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں شریک تھے جہاں پر ملزمان حاجی اختر ،حمزہ اختراور ذیشان افسر سے معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی بعد میں معاملہ رفع دفع کرادیا گیا بعد ازاں ملزمان نے اخبار حق کے سرکولیشن منیجر ملک احمد خان کی گاڑی پر حملہ بول دیا اور فائرنگ اور لاٹھیاں برسادیں جس سے حماد احمدکو گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ حمزہ اختر نے ڈانڈہ مار کر عدیل احمد کو شدید زخمی کردیا ذیشان افسر کی طرف سے ملک احمد خان کو شدید زخمی کردیا گیا جبکہ ملک احمد خان کی ذوجہ کے ہاتھ کو گولی چھو کر گزر گئی زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حماد احمد شدید زخمی اور عدیل احمد کو راولپنڈی کے بینظیر ہسپتال میں ریفر کردیا گیا پولیس نے زیر دفعہ 324/341 مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button