پاکستانتازہ ترین

عمران خان کیخلاف فیصلے دیکر ایکسٹینشن لینے والے کو چیف جسٹس نہیں مانتے:سردار لطیف کھوسہ

لاہور(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے لاہور جلسہ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو للکاردیا، میں تمہیں چیف جسٹس نہیں مانتا، عمران خان کیخلاف فیصلے دیکر ایکسٹینشن لینے کی کوششیں ناکام ہوں گی، سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کوعزت دو کاد عویدار کہاں گیا؟ عمران خان کی رہائی جلد ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چلے گی،سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیف جسٹس اگر مجھے سردار نہیں مانتے تو میں بھی قاضی کو چیف جسٹس نہیں مانتا۔ عمران خان کی کال اور شارٹ نوٹس پر جلسہ کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button