پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی میں فارورڈ نہیں ، صرف عمران خان کا بلاک ہے ، مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی ، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ، صرف بانی پی ٹی آئی کا بلاک ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلاف رائے سب کا ہوتا ہے ، ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ عمر ایوب نے استعفی دیا ہے، اس معاملے پر کل خان صاحب سے ملاقات کرکے مشاورت ہو گی۔
مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حامد رضا نے کہا تھا کہ جو پی ٹی آئی کا فیصلہ ہو گا وہ مجھے منظور ہے، اسلئے مولانا اور سنی اتحاد کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ 70 فیصد لوگ اس وقت پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، ہم پر امید ہیں کہ مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ مایوسی گناہ ہے، یہی عدلیہ ہے انہی کا فیصلہ ہونا ہے، ہمیں انہی کی طرف دیکھنا ہے، ہمیں ان سے امید ہے، 70 فیصد لوگ اس وقت پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، لوگوں کو امید ہے کہ مخصوص نشستیں ہمیں ملیں۔
فواد چوہدری سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو ٹالک شو پر آنا چاہتے ہیں آئیں، لیکن جو لوگ پی ٹی آئی سے جا چکے یا جنہوں نے ان سے دوریاں اختیار کی ان کے پارٹی میں آنے کا فیصلہ خان صاحب کریں گے، اگر عمران خان کسی کو آنکھوں پر بٹھائیں گے تو ہم بھی اسے قبول کریں گے، وہ جیسی ہدایت دیں گے ویسا کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اختلاف سب کرتے ہیں اور اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے۔ عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ فواد چوہدری کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے۔اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چنا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button