امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔بارباڈوس کے میدان پر بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 23 رنز پر ٹیم کی دو وکٹیں گر گئیں۔
روہت شرما 9 اور ریشبھ پنت بغیر کوئی رن بنائے کیشو مہاراج کی گیند پر آٹ ہوئے۔چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے سوریا کمار یادیو 3 رنز بنا کر کگیسو ربادا کا شکار بنے۔
اس کے بعد ویرات کوہلی اور اکشر پٹیل کے درمیان 72 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی جس کے بعد اکشر پٹیل 47 قیمتی رنز بنا کر رن آٹ ہوئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل ناکام رہنے والے ویرات کوہلی نے بڑے میچ میں بڑی اننگز کھیلی اور نصف سنچری مکمل کی۔ وہ 59 گیندوں پر 74 رنز بنا کر مارکو جانسن کو وکٹ دے بیٹھے۔شیوم ڈوبے 27 رنز بنا کر جانسن کے ہاتھوں آٹ ہوئے۔
بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 176 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔کیشو مہاراج نے 2، کگیسو ربادا، مارکو جانسن اور آنرخ نورکیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ جنوبی افریقہ ایک اچھی ٹیم ہے اور اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہم پر کوئی دبا نہیں، ہمارے لیے ایک سنہری موقع ہے، ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، ہمیں خود پر یقین ہے، آج ایک اچھا مقابلہ ہوگا۔
0 67 1 minute read