اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فاورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ارکان کے نام مانگ لیے۔
پارٹی میں دھڑے بندے اور گروپنگ سے متعلق مسلسل خبریں آرہی ہیں اس پر عمران خان نے دھڑے بندی اور فاروڈ بلاک میں ملوث اراکین کے نام طلب کرلیے ہیں۔
ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی قیادت سے آئندہ ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک میں ملوث اراکین کے نام پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے اور ہدایت دی ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
0 33 1 minute read