پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی ساس کی جانب سے ملنے والا تحفہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں اپنی دوسری منگنی سے متعلق سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا تاہم تفصیلات انہوں نے شیئر نہیں کی تھیں۔
اب اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر خوبصورت چوڑیاں پہنے ہوئے اپنی کلائی کی تصویر شیئر کی ہے۔
جویریہ عباسی کا اس تصویر کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’میری ساس کی جانب سے دیا گیا خوبصورت تحفہ‘۔
واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، جویریہ اور شمعون کی شادی کے 12 برس بعد 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی، اس سابقہ جوڑی کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جس کی شادی جویریہ عباسی نے گزشتہ برس کی ہے۔
بیٹی کو بیاہ دینے کے بعد رواں سال انہوں نے اپنا گھر بسانے کا فیصلہ کرتے ہوئے منگنی کا غیر واضح اعلان بھی کیا تھا۔