کالم

قومی کرکٹر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

محمد وسیم جونیئر نے یہ خوشی کی خبر اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پر دی اور اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بھی جاری کیں۔

تصاویر میں وسیم کو اپنی دلہن کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دونوں سعودی عرب کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں جہاں سے بظاہر خانہ کعبہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔

ایک اور تصویر میں وسیم اہلیہ کے ہمراہ احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

وسیم کی انسٹاگرام پوسٹ کے بعد ساتھی کرکٹرز کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

شاداب خاب اور عامر جمال نے وسیم جونیئر کو مباک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button