پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ کے پی نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ہر قسم کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے بھرتیوں پر لگائی گئی پابندی ہٹانےکے احکامات جاری کیے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 2 مارچ کو سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button